الیکشن میں سب ایک ہو کر حریفوں کا مقابلہ کریںگے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے آپس کے اختلافات کو چند مہینوں کیلئے بھولنا ہے، سب ایک ہو کر مقابلہ کریں گے، پیپلزپارٹی نئی سیاست متعارف کروانا چاہتی ہے۔
پیپلزپارٹی وفاقی، جمہوری اور آئینی جماعت ہے، اس مرتبہ پھر الیکشن کی بجائے سلیکشن ہوئی تو عوام نتائج بھگتیں گے، باقی جماعتوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ بھی عوام کی طرف دیکھیں۔