ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

 

 

 

 

 

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے، جس کےلیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی ہے۔

 

نیپرا میں سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کےلیے درخواست جمع کروائی ہے،مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑسکتا ہے۔

درخواست کےمطابق مئی کے دوران 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ مئی میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے لگایاگیا تھا۔

مئی میں پانی سے 33.27 فیصد،مقامی کوئلے سے 11.66 فیصد، درآمدی کوئلے سے 13.54 فیصد،فرنس آئل سے 0.16 فیصد اور مقامی گیس سے 8.31 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کے اعداد و شمار کا جائزہ لےکر فیصلہ جاری کرے گی۔

Back to top button