امریکا ایران مذاکرات کی الیکٹرانک دستخطی تقریب کل ہوگی، پاکستان

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی الیکٹرانک دستخطی تقریب کل ہوگی۔

دفتر خارجہ پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان آخری مراحل میں داخل ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم کیا جس کی دستخطی تقریب کل طے ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اہم پیشرفت خطے میں مستقل امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ نے اس پورے عمل کے دوران ثالثی اور مذاکرات کی حمایت میں پاکستان کی مسلسل اور انتھک کوششوں کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے اس ماہ کے آخر میں مصر میں ہونے والے علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Back to top button