شہیدایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تاریخ کااعلان

ایرانی حکام  نے شہید ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ  اور  تدفین  کی تاریخ کا  اعلان کردیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 4 اور 5 جولائی کو شہید خامنہ ای کی الوداعی تقریب منعقد ہوگی۔6جولائی کوتہران میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی  نماز جنازہ ہوگی جب کہ 7 جولائی کو قم شہر میں نماز جنازہ ادا کی جائےگی۔

ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہےکہ  9جولائی کو مشہد میں جلوس جنازہ اور تدفین ہوگی۔شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں روضہ امام رضا  میں کی جائےگی۔

یاد رہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای 28 فروری کو تہران میں ہونے والے امریکی اوراسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

Back to top button