وزیر اعظم سے امارتی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا

وزیراعظم شہبازشریف نے پہلگام واقعے پر بات کرتے ہوئے بھارت کےلگائے گئے بےبنیاد الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
متحدہ عرب امارات کےسفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موجودہ بحران پر اپنا موقف پیش کرنے کے لیے دوسرے دوست ممالک سے رابطہ کر رہا ہے، یواےای سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی کو کم کرنےکےلیے بھارت کو مائل کریں۔
ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرےگا۔
پاک بھارت کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف نےپاکستان کے لیےغیر متزلزل حمایت پرمتحدہ عرب امارات کا شکریہ اداکیا۔
وزیراعظم نےپہلگام واقعے کےبعدجنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پرپاکستان کے نکتہ نظر سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے، پاکستان اپنےمغربی محاذ سے پیدا ہونےوالےدہشت گردی کے عفریت سے نمٹ رہا ہے۔
شہباز شریف نےکہا کہ بھارتی اقدامات اور جارحانہ انداز کا مقصد پاکستان کی توجہ دہشتگردی کےخلاف کوششوں سےہٹانا ہے۔