ملکی دفاع کے لیے اختلافات بالائے طاق رکھنا اچھی روایت اور سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کےسربراہ اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئےاختلافات بالائے طاق رکھنا اچھی روایت اورتمام سیاسی جماعتوں کایک زبان ہونا خوش آئند ہے۔
سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اورخارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سےملاقات کی۔
دوران ملاقات سربراہ مسلم لیگ ( ن ) نےکہا کہ ملکی دفاع کیلئےتمام سیاسی جماعتوں کا اختلافات بالائے طاق رکھ کریک زبان ہونا خوش آئند اورایک اچھی روایت ہے۔
پاک بھارت کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان
نواز شریف نےکہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کیلئےپارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، پارلیمنٹیرینز کےمثبت کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملےگا۔
دوران ملاقات سینیٹرعرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اورملکی دفاع کے عزم پر مشتمل متفقہ قرارداد پربھی تبادلہ خیال کیا۔