ڈویلپرز اور بلڈرزپراپرٹی کی خریداری  پر  ایکسائز ڈیوٹی عائد

ایف بی آر کی جانب سے ڈویلپرز اور بلڈرزپراپرٹی کی خریداری  پر  ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق انکم ٹیکس ادا کرنے والے پلاٹ اور مکانات خریدنے پر تین فیصد،انکم ٹیکس تاخیر سے ادا کرنے والے پلاٹ، مکانات خریدنے پر پانچ فیصد  ڈیوٹی عائد کی گئی۔

نان فائلر ز کی جانب سے پلاٹ و مکانات خریدنے پر سات فیصد ڈیوٹی عائد،تمام ڈیویلپرز اور بلڈرز خریداری کے وقت یہ ڈیوٹی ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

آئی ایم ایف نے حکومت کو فصلوں کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے بھی روک دیا

ایف بی آر نے پراپرٹی پر ڈیوٹی کی ادائیگی کیلئے مخصوص فارمز بھی جاری کردئیے۔تمام ڈیویلپرزاور بلڈرز ایف بی آر کے متعلقہ کمشنر کو ماہانہ اسٹیٹمنٹ پیش کریں گے۔

Back to top button