3سال کے دوران پولیو کے کیسز کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش

وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں 3سال کے دوران پولیو کے کیسز کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2021میں پولیو کا ایک،2022میں 20 پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے۔2023میں 8جبکہ 2024میں 16پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے۔

لاہور جنرل ہسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

رپورٹ کے مطابق رواں سال ابتک پولیو مہم کیلئے 80ملین ڈالر مختص کئے گئے تھے۔جنوری 2022سے اب تک مجموعی طور پر 447ملین امریکی ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں۔یہ فنڈ ملک گیر حفاظتی ٹیکوں مہم کو برقرار رکھنے ،اپریشنل لاگت ،نگرانی اور پولیو کے خاتمے کے لیے اہم رہی۔

Back to top button