اداکار فہد مصطفیٰ ’’ٹک ٹاکرز‘‘ پر برہم کیوں ہوگئے؟

معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹک ٹاکرز پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر ’’مواد‘‘ کے نام پر فیملیز کو بیچا جا رہا ہے، انٹرنیٹ پر صبح، دوپہر، شام کچن اور گھر کی باتیں شئیر کر رہے ہوتے ہیں، لوگ قبرستان تک بھی نہیں چھوڑتے، یہ کون سا مواد ہے؟حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے شعیب اختر کے اردو فلکس پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہانیہ عامر سے متعلق متعدد باتیں کیں، شوبز میری کونسی میراث ہے، مواد یا Content سب سے زیادہ اووریٹڈ لفظ ہے، یہ کونسا مواد ہے؟ میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے اس قسم کے مواد کے لیے جانیں، میں اچھی یا بُری کہانی سنا سکتا ہوں، اپنے گھر کو نہیں بیچ سکتا، میں ایسے کئی لوگوں سے مل چکا ہوں جن کے لاکھوں فالوورز ہیں، جب وہ ڈرامے کی شوٹ پر جاتے ہیں تو انہیں کسی پروگرام کی شوٹنگ اور مرحلوں کا سمجھ ہی نہیں آتا۔پروگرام کے دوران فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ ان کے ڈراموں کے گانے بہت زیادہ مشہور ہوتے ہیں، کیفی خلیل کا مقبول گانا ’کہانی سنو‘ ہٹ ہونے سے قبل میرے پاس آیا تھا، اس گانے کو پہلے میں نے سنا اور مجھے بے حد پسند آیا، میرے دفتر کے 6، 7 لوگوں نے کہا یہ گانا فلاپ جائے گا لیکن اندازہ نہیں تھا کہ یہ پورے ملک میں اتنا سپر ہٹ ہوگا۔ اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی تین ادکارائیں ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا پسند کریں گے؟ جس کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے تین بار ’ہانیہ عامر‘ کا نام لیا۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف ہانیہ عامر کے ساتھ ہی فلم کرنا چاہیں گے،’ماہرہ کے بعد اگر کسی کے اندر ’اسٹار‘ بننے کی صلاحیت ہے تو وہ ہانیہ عامر ہے، وہ بہت محنتی اداکارہ ہیں اور دل کی بہت اچھی ہیں، پہلے میں سمجھتا تھا کہ اچھا اداکار اچھا انسان بھی ہوتا ہے، لیکن اب میں اس پر یقین نہیں رکھتا، ٹیلنٹ اچھے بُرے کو نہیں دیکھتا، وہ اپنی جگہ ہوتا۔فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا، میں انہیں کافی سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ تھوڑی بڑی ہوجاؤ پھر ایک ساتھ فلم کریں گے، پہلے وہ مجھے بہت چھوٹی لگتی تھی، اب وہ بڑی

ڈرامہ ’’101 طلاقیں‘‘ شادی شدہ جوڑوں کیلئے سبق آموز کیوں؟

ہوگئی ہیں، اب ہم ایک فلم کرنے جا رہے ہیں۔

Back to top button