ملک بھر کے اب ریستوران مینو آئٹم کے سامنے کیلوریز لکھیں گے

صحت اور اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے متعلق فکر مند افراد اب اپنی مرضی کے مطابق مزے مزے کے فاسٹ فوڈ سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ریستوران کا مینیو کارڈ پر کیلوریز کاؤنٹ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
’محفوظ غذا، تندرستی سدا‘ کے نام سے شروع کی گئی اس مہم کے مطابق اب پاکستان کے تمام ریستوران اپنے مینیو کارڈ میں درج غذاؤں کے ناموں اور تصویروں کے آگے غذا کے کیلوری کاؤنٹ لکھنے کے بھی پابند ہوں گے۔
پرائم منسٹر اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے یہ خوشخبری شیئر کی ہے۔
سلمان صوفی کا اپنی اس ٹوئٹ کے پیغام میں لکھنا ہے کہ شہریوں کی صحت کی بہتری کے لیے تاریخی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس
آئی اوایس 17 اپ ڈیٹ کے ساتھ دلچسپ کیمرا فیچر متوقع
ہو رہی ہے۔