زیادہ جامن کھانے کے فائدے ہیں یا نقصانات؟ماہرین نے بتادیا

پھل، سبزی، مشروبات، دوا یا پھر کوئی بھی چیز ہو اس کے کم یا زیادہ کھانے کے فائدے اور نقصانات دونوں ہی ہوتے ہیں۔دنیا بھر میں اچھا جامن بہت ہی کم وقت کے لیے ہر سال مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر لوگ اس کو زیادہ خرید لیتے ہیں۔
جامن عام طور پر کئی موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتا ہے بشمول قبض، بدہضمی اور آنتوں کی بیماریوں سے۔یہ پھل ہائی بلڈ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر والے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ جب اسے زیادہ کھایا جائے تو یہ نقصان دہ ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق دیگر پھلوں کی طرح جامن میں بھی فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے اور اگر اسے زیادہ مقدار میں لیا جائے تو یہ آنتوں کی پرت کو متاثر کر سکتی ہے جس کے باعث قبض، چڑچڑا پن اور دیگر آنتوں کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
زیادہ جامن کھانے سے انسان کا بلڈ شوگر لیول بھی متاثر ہوسکتا ہے، اس کا بہت زیادہ استعمال گلوکوز کی سطح کو ضرورت سے زیادہ کم کر سکتا ہے جس سے جسم میں کمزوری بڑھ جاتی ہے۔
