اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری سے ملاقات کرتے ہوئے پاک۔برطانیہ تعلقات کو سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح پر مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نامزد ہائی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ برطانیہ دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک پاکستانی کمیونٹیز کا مسکن ہے، اس لیے پاکستان ہائی کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہاں مقیم پاکستانیوں کو مؤثر قونصلر خدمات اور فلاحی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنائے۔

 

عمران خان اور جمائمہ کا برطانیہ میں تاریخی گھر فروخت کے لیے پیش

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل، حقوق کے تحفظ اور بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہائی کمیشن کو فعال، مؤثر اور عوام دوست کردار ادا کرنا چاہیے۔

Back to top button