کانگو ،ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئی

عالمی ادارہ صحت کے نئے اعداد و شمار کے مطابق مشرقی کانگو میں ایبولا وبا سے 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

صرف تین روز قبل وسطی اور مشرقی افریقہ میں پھیلنے والی اس وبا سے 500 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی جبکہ 1,759 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کانگو میں وبا مئی میں شروع ہوئی تھی اور اس نے چار صوبے متاثر کیے ہیں، لیکن ملک کے شمال مشرق میں واقع صوبہ اتوری سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ پڑوسی ملک یوگنڈا میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

موجودہ وائرس کیلئے کوئی ویکسین یا مخصوص علاج موجود نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، مشرقی کانگو کے بونیا میں ایک ویکسین اور علاج کے کلینیکل ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں۔

Back to top button