مصری خاتون نے 83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کرلی

مصری خاتون نے 83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کرکے سب کو حیران کردیا۔

مصر کی 83 سالہ خاتون اَمل اسماعیل عبدو نے یہ ثابت کر دیا کہ علم حاصل کرنے اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے عمر کبھی رکاوٹ نہیں بنتی۔ انہوں نے سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے نہ صرف ایک منفرد مثال قائم کی بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے حوصلے اور عزم کا پیغام بھی دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اَمل اسماعیل عبدو کو 5 جولائی کو منصورہ یونیورسٹی کے شعبۂ سوشیالوجی، فیکلٹی آف آرٹس کی جانب سے ان کے تحقیقی مقالے کی بنیاد پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی۔ ان کی اس کامیابی کو تعلیمی حلقوں میں غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

Back to top button