آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لےکر رہیں گے : مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لےکر رہیں گے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے شہید والد آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینا قوم کا مطالبہ ہے اور یہ ضرور لیاجائے گا۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہاکہ ہم شہید رہنما اور دونوں جنگوں کے تمام شہداء کے خون کا بدلہ ان مجرم اور بےتوقیر قاتلوں سے لینے کا عہد کرتے ہیں۔
امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے
خیال رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔
