امریکی جارحیت روکنے کے اقدامات کیے جائیں: ایران کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی جارحیت روکنے کے اقدامات کیے جائیں اور واشنگٹن کو اس کے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا اپنے مبینہ غیرقانونی اقدامات سے پیدا ہونے والے تمام قانونی اور سیاسی نتائج کا خود ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکا کی مبینہ جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرنا چاہئیں، تاکہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔

ایرانی مندوب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مکمل پابندی کا پابند بنایا جائے۔

 

غیر قانونی افغان باشندوں اور سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن فیصلہ

یہ بیان آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد سامنے آیا۔

Back to top button