توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری

توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر مقدمات میں الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیے۔

عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی

یاد رہے کہ کیس دو سال سے زیر التواء ہے، گزشتہ سماعت پر فواد چوہدری پیش نہیں ہوسکے تھے۔

واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔

Back to top button