شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد سے  برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اس وقت اتار دیا گیا جب وہ پیر کی صبح برطانیہ جانے والے تھے۔ انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے روک لیا۔

لاہور ہائی کورٹ:  پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ انہیں حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ا آپ کا نام ای سی ایل میں شامل ہے ، آپ پر بیرون ملک سفر پر پابندی ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ  گرفتاری کا بھی آرڈر موجود ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نے بورڈنگ کارڈ بھی جاری کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ میں اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جارہا تھا۔

Back to top button