لاہور ہائی کورٹ: محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی۔

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ متعلقہ بینچ کے سامنے درخواست دائر کی جائے، پرنسپل سیٹ لاہور ہائی کورٹ ہی متعلقہ بینچ ہے، رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق میں اس ملک کا شہری ہوں، میں ٹیکس دیتا ہوں۔  اس پر جسٹس شجاعت علی خان نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ٹیکس دستاویزات ساتھ لگائے ہیں ؟

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کا اختیار نہیں کہ ایسے اعتراض عائد کرے، اس پر جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد کرنا نا کرنا برابر ہے، اب معاملہ عدالت کے سامنے ہے، آپ اپنے ٹیکس ریٹرنز درخواست کے ساتھ لگائیں۔

دائر درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔ سینٹ کی نشست کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چئیرمین تھے۔

Back to top button