ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ کیا تو ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے اپنی ٹیکس آمدن میں اضافہ نہیں کیا تو ہمیں ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت : عمران خان کی بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرانے کی درخواست مسترد

ایک انٹرویو  میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا اس ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کےلیے پر امید ہیں۔ ملک کا انحصار درآمدات پر ہے جس کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کےلیے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک معیشت درآمد پر مبنی رہے گی، ہمارے پاس ڈالر ختم ہوتے رہیں گے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام رشوت، کرپشن اور ہراسانی کے ڈر سے ایف بی آر سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔

Back to top button