وفاقی وزیرخزانہ کی مہنگائی مزید نہ بڑھنےکی پیشگوئی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہناہے کہ معاشی ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،عوام سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،معاشی استحکام ہو تو بحران کاسامنا آسانی سے کیا جاسکتا ہے ۔مہنگائی اب اس حساب سے اب نہیں بڑھےگی۔
محمداورنگزیب کانجی ٹی وی سےگفتگو میں کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،بحران کےدوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی نہیں ہوئی۔نہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں رہی،پالیسی ریٹ ساڑھے 10سے ساڑھے 11 ہوگیا ،اگلے سال کاتخمینہ 8.2رکھاگیا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف جمعرات کو جنیوا جارہے ہیں ،ایران امریکا معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد صورتحال میں بہتری کی امید ہے ،کل اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ برقرار رکھا،مہنگائی اس حساب سے اب نہیں بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،عوام اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،معاشی استحکام ہو تو بحران کاسامنا آسانی سے کیا جاسکتا ہے ۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ سیلاب کے دوران وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ اپنے وسائل سے ریلیف اقدامات کرینگے،ہم 18بلین ڈالرز پر اس مالی سال کااختتام کریں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی طرف بڑھنے پر توجہ دی گئی،برآمدکنندگان کیلئے سپرٹیکس ختم کردیاگیا ہے۔
