وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کےمترادف ہے، پی ایف یو جے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نےحکومت کےپیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دے دیا۔
پی ایف یو جے کےقائم مقام صدرخالد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے مشترکا بیان میں کہا کہ ملک میں آزادی صحافت تیزی سےختم ہورہی ہے۔
بھارت کا آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا مطالبہ
انہوں نےکہا کہ وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ اور پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کےمترادف ہے، پیکا ایکٹ اورہتک عزت جیسےکالے قوانین کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں۔
انہوں نے وفاقی اورپنجاب حکومت سےآزادی صحافت کے احترام کا مطالبہ بھی کیا۔