ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے اقدامات کریں،دو ملکوں میں نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے: پاکستانی سفیر

امریکا میں پاکستان کےسفیر رضوان سعید شیخ نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کروا نے کے لیے اقدامات کریں کیونکہ یہ دونوں ملکوں کےدرمیان نیو کلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔
امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئےرضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو دوایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اقدام کریں، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے۔
یورپی یونین کا پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اورمیڈیا پراس وقت جنگی جنون سوار ہے،پہلگام حملے کےبعد پاک بھارت سرحدوں پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا، بھارت کوپہلگام حملے کی غیر جانبدار اورشفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے،بھارت جموں وکشمیر میں اپنی انتظامی کوتاہیوں کو دور کرنے کےبجائےسرحدوں سے باہرکیوں دیکھ رہا ہے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سےپانی بندکرنےکوجنگی اقدام تصور کرےگا،ہم خطے میں عدم استحکام کےمتحمل نہیں ہوسکتے،ہم ایک پرامن پڑوس چاہتے ہیں اورہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔