یورپی یونین کا پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنےپر زور دیا گیا ہے۔

یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نےپاک بھارت وزرائےخارجہ سےرابطہ کیا اور انہیں تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

انہوں نےکہا کہ فریقین پر زور دیا ہے وہ صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں، کشیدگی میں اضافہ کسی کےلیےسود مند نہیں۔

بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند

 

پاک بھارت کشیدگی :

یاد رہےکہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کےعلاقے پہلگام کےسیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کےبعد بھارت نےبنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔

تاہم پاکستان کی جانب سےپہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملےکی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

بھارت کی جانب سےپاکستان کےخلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہےکہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائےگا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Back to top button