بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند

بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینل بھی بند کردیے گئے۔
بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کےسوشل میڈیا چینل سے کاکول میں ان کے خطاب کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام حملے کی غیرجانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
دفاع وطن کے لیے مسلح افوج عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، آرمی چیف کا کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب
اس سے پہلے بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقبول ترین پاکستانی نیوز چینلز ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا چینلز بھی بند کیے جا چکے ہیں ۔
اداکارہ ماہرہ خان اورہانیہ عامرسمیت کئی پاکستانی فنکاروں اور ایتھلیٹ ارشد ندیم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں۔