طالبان دہشتگردوں کی آڈیو ٹیپ لیک: TTP اور RAW کا گٹھ جوڑ بے نقاب

تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کی آپسی گفتگو کی ایک ایسی آڈیو ٹیپ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھ لگ گئی ہے جس میں وہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے ایما پر پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس آڈیو ٹیپ سے پاکستان کے اس مؤقف کو تقویت ملتی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے لیے تحریک طالبان کی مسلسل فنڈنگ کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت ہمیشہ سے خوارج کا ایک بڑا سرپرست رہا ہے، جو انہیں اسٹریٹیجک رہنمائی، مالی اور مادی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی اور پرتشدد کارروائیاں کریں۔ پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بارہا سامنے لاچکا ہے۔ حالیہ دنوں سامنے آنے والی خوارج گروہوں کے درمیان ہونےو الی گفتگو نے ایک بار پھر ’’را‘‘کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کو بے نقاب کر دیا ہے، جنہیں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

اس گفتگو میں افغانستان میں موجود ایک خارجی ’’انس‘‘ شمالی وزیرستان میں موجود اپنے دوسرے دہشتگرد ساتھی  ’’ابوذَر‘‘ کو یہ بتا رہا ہے کہ ایک بھارتی را ایجنٹ کے کہنے پر خوارج نے پہلے سے اعلان شدہ دہشتگرد گروہ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ گروہ ’’تحریک طالبان غزوہ ہند‘‘کہلایا جاتا تھا، مگر اس کا نام بھارت مخالف ہونے کے باعث را ایجنٹس نےاسے بدلنے کا کہا۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ مارچ 2025 میں ’’انقلابِ اسلامی پاکستان (میڈیا سیل – صدائے غزو ہند)‘‘ کے نام سے ایک نیا گروہ سامنے آیا تھا، جسے اپریل 2025 میں بھارتی را کے ہینڈلر کی ہدایت پر ’’اتحاد المجاہدین پاکستان ‘‘ کا نام دے دیا گیا۔اس گفتگو میں خوارج اسنائپر ہتھیاروں اور دیگر سازوسامان کی دستیابی پر بھی بات کرتے ہیں تاکہ سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا سکے۔

 

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ آڈیو کال واضح طور پر اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بھارتی ’’را‘‘کو خوارج دہشتگرد گروہوں پر بڑا اثر و رسوخ حاصل ہے۔ ان دہشتگردوں کو افغانستان کے راستے پاکستان میں بدامنی اور دہشت پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ مالی فوائد حاصل کیے جا سکیں جب کہ ان شرپسندانہ کارروائیوں کیلئے مذہب کا استعمال صرف دھوکا دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ’’را‘‘نہ صرف خوارج کو مالی اور مادی امداد فراہم کرتی ہے بلکہ عملی طور پر ان کی رہنمائی بھی کرتی ہے اور ان کے کردار و اہداف بھی خود متعین کرتی ہے۔

اپریل میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

 

مبصرین کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے خوارج کی سرپرستی کررہا ہے ،خوارج گروہوں کی آڈیو لیک نے اس سرپرستی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے جبکہ ٹیلیگرام کے ذریعے خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے سے یہ بھی ثابت ہوگیاکہ پہلگام حملے کی منصوبہ بندی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘نے کی تھی ۔ تاہم دستاویزمیں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عملدرآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا۔ دستاویز میں ہدایت دی گئی کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے ، آئی ایس آئی پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا ہے جبکہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر عائد کرکے منصوبہ خراب کردیا۔ذرائع کے مطابق دستاویز اور ان تضادات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کو بھی کوئی ہدایات دیتا ہے ، دستاویز کا یوں سوشل میڈیا پر آنارا کے اندر ہندوتوا مخالف سوچ کا بھی شاخسانہ لگتا ہے ۔ بھارتی حکومت دستاویز کے سوشل میڈیا پر لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔خیال رہے کہ اس مکروہ منصوبے کی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے واضح ہدایات دی گئی تھی کہ واقعہ کا بیانیہ یوں مرتب کرنا ہے کہ یہ ریاست سمیت غیر مسلموں پر حملہ بن کر ابھرے۔ تاہم مودی سرکار اس فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں میں یکسر ناکام رہی۔

 

تاہم دوسری جانب جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار پہلگام فالس فلیگ آپریشن ڈراما بے نقاب ہونے پر مکمل طور پر بوکھلا گئی اور اب اس نے الزامات کی سیاست شروع کردی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے سے متعلق حقائق منظر عام پر آنے اور گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہونے کے بعد بھارت حواس باختہ ہوگیا اور پاکستان میں شرپسندانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت آنے کےبعد ٹی ٹی ہی جیسی شرپسندانہ تنظیموں کے ذریعے پاکستان میں تخریب کاری کو کوششیں تیز کر دی ہیں۔ تاہم پاکستان نے بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کے شواہد پوری دُنیا کے سامنے آشکار کردیے ہیں، جس کے بعد جنگی جنون میں  مبتلا بھارت حقائق کے بجائےالزامات درالزامات کی سیاست کر رہا ہے۔ تاہم  پاکستان کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے کے بعد بھارت حقائق کو جھٹلا نے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ جس کے بعد مودی سرکار نے پاکستان کو بدامنی، عدم استحکام اور انتشار کا شکار کرنے کیلئے خوارجیوں کی مدد لینے کا فیصلہ کرتی ہوئے پاکستان مخالف شرپسند تنظیموں کی سرپرستی شروع کر دی ہے۔

Back to top button