پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل کےدسویں ایڈیشن کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام یونائیٹڈ نےپشاور زلمی کو جیت کےلیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا جسے زلمی نے کپتان بابراعظم اور معاذ صداقت کی ففٹیز کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 16.4 اوورز میں بہ آسانی حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپننگ بیٹر مچل اوون اورصائم ایوب بالترتیب 6 اورایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،محمد حارث بھی صرف 12 رنز بناسکے۔
38 رنز پر 3 وکٹیں گرجانےکےبعد کپتان بابراعظم اور نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے ذمےداری اورتیزی رفتاری سےبیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 140 تک پہنچایا۔
140 کے مجموعی اسکورپرمعاذ صداقت نسیم شاہ کا شکار بنے، انہوں نےبرق رفتاری سےکھیلتےہوئے 33 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔
کپتان بابراعظم 53 اورمیکس برائنٹ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا، صاحبزاہ فرحان اورکائلی میئرزنے ٹیم کو 58 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔
صاحبزادہ فرحان کےآؤٹ ہونےکے بعد کوئی بیٹر جم کر بیٹنگ نہیں کرسکا اور وقفے وقفے سےوکٹیں گرتی رہیں، صاحبزادہ فرحان 35 گیندوں پر 36 رنزبناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔
62 کے مجموعی اسکور پرمحمد علی نے دوسرے اوپنر کائلی میئرز کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی، انہوں نے 18 رنز بنائے، اس کے بعد سلمان آغا 4، کپتان شاداب خان 15، کولن منرو 11 اور سعد مسعود ایک اور اعظم خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عماد وسیم 124 کے مجموعی اسکور پر 10 رنز بنا کررن آؤٹ ہوئے۔
نویں نمبر پربیٹنگ کے لیے آنے والے بین ورشوس نے 17 گیندوں پر 33 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر مجموعے کو 143 رنز تک پہنچانےمیں اہم کردار ادا کیا، آؤٹ ہونےوالے آخری کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو ایک رنز بنا کرحسین طلعت کا شکار بنے۔
پشاور زلمی کی طرف سےمحمد علی سب سےکامیاب بولر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
لیوک وڈ، الزری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک چھ میں سےپانچ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ پشاور زلمی نے چھ میں سے صرف دو میچ جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔
پی ایس ایل،قلندرز اورگلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث ڈرا،1،1پوائنٹ مل گیا
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ
کائیل میئرز،صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان علی آغاز، شاداب خان ( کپتان )، اعظم خان ( وکٹ کیپر )، عماد وسیم، سعدمسعود، بین ورشوس، نسیم شاہ، اور ریلی میریڈتھ
پشاور زلمی اسکواڈ
مچ اوون، صائم ایوب، بابراعظم ( کپتان )، محمد حارث ( وکٹ کیپر ) ، حسین طلعت، میس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک وڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، اور محمد علی