فیلڈمارشل عاصم منیرکی ایرانی جنرل سےملاقات،دفاعی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرلاسٹاف سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے پر تہران میں موجود ہیں، انہوں نے ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک ایران عسکری قیادت کی خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں سرحدی سلامتی، دفاعی تعاون اور اقتصادی روابط پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران دفاعی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا جب کہ پاک ایران بارڈر کو معاشی خوشحالی کے زون میں تبدیل کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایرانی افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کا ترکی، ایران اور آذربائیجان کا سرکاری دورہ جاری ہے۔

Back to top button