فتنہ گینگ پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،  عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی پر تنقید

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے پر ردعمل دیتےہوئے کہنا تھا کہ کل میلہ مویشیاں میں تقریریں ختم ہونے کے بعد ان کی ذہنیت سامنے آگئی، پوری قوم نےدیکھ لیا کہ یہ باہر نکل کر صرف فساد اور بدتہذیبی کریں گے۔ فتنہ گینگ پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر پتھراؤ کرکے انہیں زخمی کیاگیا،کنٹینرز گراکرخود کو ٹارزن سمجھنے والےقوم کو کیا پیغام دےرہے ہیں، فتنہ گینگ پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،ان کاکہنا تھاکہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کو غیر منظم جماعت انہی کےجلسے میں قراردیا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نےکل پھر گندی زبان استعمال کر کے حد پار کی، حیران ہوں کہ علی امین گنڈا پور کی تربیت کیسےاور کن حالات میں ہوئی؟۔

رؤف حسن کا پاکستان مخالف بھارتی تجزیہ کار سے رابطوں کا انکشاف

وزیراطلاعات پنجاب نےکہا کہ علی امین گنڈا پورنے پنجاب پر لشکر کشی کی دھمکی دی، اب ان سےان ہی کی زبان میں بات کی جائےگی، ہم صوبوں کی محبتوں کےامین ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس نشئیوں کا نشہ بہت جلدی اتار دیتی ہے، جلاؤ گھیراؤ کرنا عمران خان کی طرف سےدی گئی تربیت ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسٹیج پر کھڑےہوکرخواتین کی کردار کشی کی،یہ خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کو بھتہ دے کر جیتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ جو بندہ لشکر لےکر پنجاب آیا تھاوہ اپنے حلقے میں نہیں جا سکتا، اس کےحلقے میں ٹی ٹی پی کا پورا کنٹرول ہے، خیبرپختونخوا دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہے۔

Back to top button