رؤف حسن کا پاکستان مخالف بھارتی تجزیہ کار سے رابطوں کا انکشاف

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کا بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے کےساتھ رابطوں کے انکشاف ہواہے۔ بھارتی راہول رائے نے رؤف حسن سے پاک فوج مخالف معلومات حاصل کرنےکی کوشش کی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رؤف حسن کی را اسپانسرڈ بھارتی راہول رائے کےساتھ گفتگو منظر عام پرآگئی، راہول رائے نے روف حسن سے کشمیر کےحوالے سےایک مضمون کی تصدیق کےلیے رابطہ قائم کیاتھا۔جواب میں رؤف حسن نےاداروں پر الزام دھرتےہوئے بھارتی تجزیہ نگار سےملاقات کی خواہش کا اظہارکیا،لکھا کہ جزوی طور پردرست ہے، باجوہ مفاہمت کی خواہش مند تھےہم کل اس پر تفصیل سےبات کر سکتےہیں۔

اہم قانون سازی کا فیصلہ، وزیر اعظم کی جانب سے تمام اتحادیوں کو عشائیے کی دعوت

راہول رائے نےجواب میں لکھاکہ منگل کو پھر 3.30 تک ملتےہیں کل میری ایک اور میٹنگ ہےجو 11.30 بجےشروع ہوگی، رؤف مجھے آپ کےبارے میں فکر ہو رہی ہے،امید ہےکہ آپ کو گرفتار نہیں کیاجائے گا۔

اس پر رؤف حسن نے کہا ملک تیزی سےافراتفری اور تباہی کی طرف جارہا ہے، لوگ پولیس کےبجائے اب فوج کےسامنے کھڑےہیں۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ لندن جانے کامنصوبہ ہے،نہ روکاگیا تو آپ کو اپ ڈیٹ کرتارہوں گا، رؤف حسن نےپھر رابطہ کرتےہوئے کہا پریشان کن ہفتوں اور مہینوں میں زندہ رہنےمیں کامیاب ہوگیا ہوں۔

Back to top button