انگلش کرکٹر معین علی کا اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مایہ ناز انگلش کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ورلڈ کلاس انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ کےبعد ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، معین علی کو آسٹریلیا کےخلاف وائٹ بال سیریز کےلیے زیر غور نہیں لایاگیا۔

معین علی نےکہا کہ میں 37 سال کا ہوچکا ہوں، آسٹریلیا کےخلاف سیریز کےلیے منتخب نہیں کیاگیا، میں نے انگلینڈ کےلیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے،اب یہ وقت نئی نسل کاہے۔

مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹرہوں،افتخاراحمد

معین علی کاکہنا ہےکہ میں نےمحسوس کیاکہ یہ مناسب وقت ہے، میں نےاپنا حصہ پورا کردیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہورہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتاکہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں اب بھی کھیل سکتاہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نےایک اور سرکل میں آگے بڑھناہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سےکھیلنے پر ہمیشہ فخر رہاہے۔

یادرہے کہ معین علی نےانٹرنینشل کیریئر میں 68 ٹیسٹ،138 ون ڈےاور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔

Back to top button