اہم قانون سازی کا فیصلہ، وزیر اعظم کی جانب سے تمام اتحادیوں کو عشائیے کی دعوت

پارلیمنٹ میں اہم ترامیم کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیے پر مدعو کر لیا جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

پارلیمنٹ میں رواں ہفتے اہم قانون سازی کےمعاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں کےاعزاز میں آج شام عشائیہ دیں گے۔عشائیے میں تمام اتحادی جماعتوں کےعلاوہ جمعیت علمائے اسلام ف کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کےمطابق وزیر اعظم ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پراراکین کو اعتماد میں لیں گے۔حکومت ججز کی تعداد بڑھانےسمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لاناچاہتی ہے۔

مدت ملازمت میں توسیع صرف اپنے لیے قبول نہیں کروں گا : چیف جسٹس

قبل ازیں 3 ستمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافےسے متعلق بل کو مؤخر کردیا تھا،بل حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری نے پیش کیاتھا۔انہوں ن بتایا تھاکہ ترمیمی بل کامقصد فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، بعد ازاں پی ٹی آئی نے بیرسٹر دانیال کےبل کی مخالفت کردی تھی۔

Back to top button