فرانس اور برطانیہ نے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی ’’ شہ رگ‘‘ قرار دےدیا

 

 

 

برطانیہ کے وزیراعظم کیئرسٹارمر اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز کی صورت حال پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قراردیا ہے۔

بیان میں دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تمام ممالک کے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی بحالی عالمی برادری کےلیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

بیان کےمطابق عمان نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنےپر اتفاق کیا ہےتاکہ اس کے خودمختار علاقائی پانیوں میں جہازرانی کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ایران

دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام،تمام ریاستوں کی خود مختاری کے احترام اور عالمی سلامتی،آزادی جہازرانی اور بین الاقوامی قانون کے فروغ کےلیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

 

Back to top button