وزیر اعظم کی ترک کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

 

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک کاروباری گروپوں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں،جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے استنبول میں مختلف معروف ترک کاروباری گروپوں اور صنعتی تنظیموں کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ اور نئے سرمایہ کاری مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کےلیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے ترک کمپنیوں کو توانائی، کان کنی، انفراسٹرکچر، بحری امور، لاجسٹکس، آئی ٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت اور نجکاری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔

شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت فراہم کی جانے والی ون ونڈو سہولت سے بھی ترک سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا۔

ترک کاروباری رہنماؤں نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات اور بہتر ہوتے ہوئے سرمایہ کاری کے ماحول کو سراہتے ہوئے مختلف سٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔

 

Back to top button