ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی کےلیے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے: وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی کےلیے پہلی بار انٹرویو کیے جائیں گے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلی بار ججز کی کارکردگی جانچنے کےلیے آئینی نظام لارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرویوز کےلیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے،کمیٹی تجویز کردہ ناموں پر انٹرویو کرےگی،سول اور ایڈیشنل سیشن ججز کےلیے امتحان لیا جاتا ہےتو ہائی کورٹ کے ججز کےلیے انٹرویو کیوں نہ ہوں؟
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ججز ایولیوایشن کمیٹی ہر سال کے آخر میں ججز کی کارکردگی کا جائزہ لےگی،شام کو کیسزکی کاز لسٹ نکلتی ہےتو وکیل کو پتہ ہوتا ہےکہ اس کے کیس کے ساتھ کیا ہوگا،یا تو کیس کا فیصلہ ہوگا یا بال سفید ہوجائیں گے۔
وزیر اعظم کی ترک کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وفاقی وزیر نے کہاکہ سب ججز قابلِ احترام ہیں لیکن یہ ٹیکس پیئر کا پیسہ ہے، جب تنخواہ،مراعات ایک جیسی ہیں تو کام ایک جیسا کیوں نہیں؟جس جج کی کارکردگی اچھی نہیں ہوگی کمیٹی اس کےخلاف ریفرنس بناکر جوڈیشل کمیشن کو بھیجے گی،کمیٹی غیرتسلی بخش کارکردگی پر جج کو برطرف کرنے کی سفارش کرسکتی ہے،قانون کی حکمرانی اور پاسداری ضروری ہے۔
