آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کریں گے : ایران

ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جو بھی فریق کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرے گا وہ خود اس کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز غیر علاقائی افواج کی فوجی نمائش کا میدان نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ کی سلامتی کو یقینی بنانے کی بنیادی ذمہ داری اس سے متصل ساحلی ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ کاظم غریب آبادی نے واضح کیا ہے کہ جو بھی ملک آبنائے ہرمز میں فوجی نقل و حرکت یا کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرے گا، وہ اس کے نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے اور انہوں نے ایران کو مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جنازہ تقریب کے تناظر میں ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
