ایران کے قومی سانحے پر وزیراعظم شہباز شریف کا تعزیتی پیغام

 

ایران کے قومی سانحے پر وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنی زندگی میں ثابت قدمی، جرأت، صبر اور دوراندیشی کا مظاہرہ کیا اور پوری لگن و عزم کے ساتھ ایران کی خدمت انجام دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان انہیں ایک اہم رہنما کے طور پر یاد رکھیں گے۔ مزید کہنا تھا کہ وہ ایران میں تعزیت اور ہمدردی کے اظہار کے لیے آئے ہیں، جبکہ اس سانحے میں رہنما کے اہلِ خانہ سمیت ہزاروں ایرانی شہری بھی جان کی بازی ہار گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ممالک ہیں، دونوں کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں اور پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی عوام سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

امریکا کی یوم آزادی پر صدر زرداری کا تہنیتی خط، ٹرمپ اور عوام کو مبارکباد

وزیراعظم نے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ایرانی عوام سے ملاقات کے دوران قومی سانحے پر تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

Back to top button