شہد اکی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی کوئٹہ میں شرکت

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے افسروں اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، جبکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں جنرل سرفرازعلی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہیدکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

dfdf22bf 8338 4be4 837f 1dc1300f3434

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز نمازہ ادا کی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزرا اور دیگر اہم و عسکری شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حکومت عمران خان سے خوفزدہ، آج یا کل گر جائے گی

e3137491 ec90 498f 93b8 06856a491b26

ترجمان پاک فوج کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں فوجی افسران کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف زیارت میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لیئق بیگ مرزا شہید کے اہل خانہ سے بھی ملے۔

085a304c e476 4f56 ac4d 91defd2aa1fe

f858d058 7a26 480b 81cb 3f5ff2224911

d09a5ab3 9320 4cf0 98fd 66be31398250

کوئٹہ میں نماز جنازہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہیدکا جسد خاکی راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف اور بریگیڈیئر محمد خالد کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے پانچ بجے آرمی قبرستان راولپنڈی میں بھی ادا کی جائے گی، جس کے بعد شہدا کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔

اس کے علاوہ میجر جنرل طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی، جس میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور کور کمانڈر راولپنڈی ساحر شمشاد نے بھی شرکت کی۔

دریں اثنا میجر محمد سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی۔ نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ شکر گڑھ نارووال میں ادا کی گئی۔ تینوں شہدا کی تدفین کے وقت انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ راولپنڈی کے ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس میں صدر پاکستان سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی پولیس نے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیا، جس کے تحت راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مری روڈ، ائرپورٹ روڈ، پشاور روڈ پر مسلح اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں جب کہ نماز جنازہ کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

Back to top button