عمران کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ
حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی اور ان کے جماعت پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے قانونی ٹیم کےاجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکاء کو بریفنگ دی۔
باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا،اجلاس کے دوران عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا اور نام نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریڈ زون میں تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو احتجاج نہیں کرنے دیا جائے گا۔
باخبر ذرائع کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو نااہل کرنے کیلئے سپریم کورٹ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بیرون ملک پاکستانی آمروں کی حمایت کیوں کرتے ہیں؟
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اس اجلاس کے دوران گفتگو میں جے یو آئی ف کے وزرا نے زور دیا کہ تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے جبکہ پیپلزپارٹی کے وزرا نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔
