اسرائیل کی غزہ کا دوسرا بڑا ہسپتال خالی کرنے کی دھمکی

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور حال ہی میں غزہ کے ترکش اسپتال میں بمباری سے تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔ چند روز قبل صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہیداور 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اب ایک بار پھر غزہ کےترکش اسپتال میں بمباری سے تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔
یہی نہیں اسرائیل نے غزہ کا دوسرا بڑا القدس اسپتال فوری خالی کرنے کی دھمکی دی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے دوسرے بڑے القدس اسپتال کو نشانہ بنائےجانے کا خطرہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال کے اطراف میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے باعث اٹھنے والے بارود اور دھوئیں سے زخمیوں اور پناہ لینے والوں کا دم گھٹنے لگا ہے۔
غزہ کے القدس اسپتال میں 14 ہزار افراد موجود ہیں، بچوں اور عورتوں سے کوریڈور بھی بھرے ہوئے ہیں۔
سیو دی چلڈرن کا کہنا ہےکہ غزہ میں موت کی آغوش میں جانے والے بچوں کی تعداد4 سال میں دنیا بھر کے تنازعات میں مارے گئے بچوں سے زیادہ ہے، غزہ میں شہید بچوں کی تعداد2019 سےاب تک دنیابھرمیں تنازعات کے دوران

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود مہنگائی برقرار

ہلاک بچوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

Back to top button