غزہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کواسرائیلی قید سےرہائی مل گئی

گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان اسرائیلی قید سے رہا کردیئےگئے جس کی تصدیق اسرائیلی حکام کی جانب سے کردی گئی ہے۔
امریکا میں مقیم فلسطینیوں کی تنظیم عدالہ کا کہنا ہےکہ امدادی کارکنوں کو اسرائیل بدر کیا جارہا ہے۔
ترکیے کے وزیر خارجہ کے مطابق امدادی کارکنوں کو ترکیے منتقل کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کی حراست میں فلوٹیلا ارکان پر شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیا گیا،ٹیزر گنز اور ربڑ کی گولیاں چلائی گئیں، متعدد خواتین شرکا کے حجاب اسرائیلی اہلکاروں نے زبردستی اتاردیئے۔
دوسری جانب انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بین گویر نے بدسلوکی کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ گرفتار امدادی کارکن گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھے ہیں۔
غزہ امداد لے جانے والے بحری قافلے میں پاکستان کے سعد ایدھی سمیت 400 سے زائد اراکین کو اسرائیلی فورسزکو غیر قانونی حراست میں لیا تھا۔
پاکستان سمیت کئی ممالک نے مذمتی بیان جاری کیے تھے۔
