جنرل باجوہ کو اعلیٰ ترین سعودی اعزازسے نواز دیا گیا

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین کنگ عبدالعزیز اعزاز سے نوازدیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت عسکری شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون میں اہم کردار ادا کرنے پر کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا۔
وقت آ گیا ہے کہ عمران خان اپنی متبادل قیادت تیار کریں
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جدہ میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں کیں، ملاقات کے دوران فریقین نے مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشت گردی، مواصلات اور معلومات کے شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سےتاریخی اوربرادرانہ تعلقات کو قدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کو کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کاکہنا تھا کہ یہ عوام اور مسلح افواج کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، سعودی عرب کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
