جنرل ڈین کین کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق جنرل ڈین کین ایران جنگ سے نکلنے کے راستے تلاش کر رہے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں جنگ کو مزید بڑھانے کے فوجی آپشن کا نتیجہ اُلٹا نکلنے کا خدشہ ہے، جبکہ صرف فضائی طاقت کی بنیاد پر یہ جنگ جیتنا ممکن نہیں۔

جنرل کین نے جنگ میں توسیع کے خلاف سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جنگ ختم کرنے کے امکانات تلاش کرنے کا بھی ذکر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیجنا نہیں چاہتے۔ امریکی صدر کا خیال ہے کہ فضائی حملوں کے ذریعے ایران کو مذاکرات اور ڈیل پر آمادہ کیا جاسکتا ہے، تاہم جنرل ڈین کین سمیت کئی دیگر حکام کا ماننا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور دیگر آپشنز اختیار کیے جانے چاہئیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ایران میں پلوں اور توانائی کی تنصیبات پر حملوں سے ایرانی عوام کی حمایت حاصل ہونے کے بجائے امریکا کے خلاف مخالفت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

یمن: مارب میں حوثی حملوں میں اضافہ، 10 افراد ہلاک

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ آپریشن کے حق میں ہے جبکہ اسرائیل بھی تنازع کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔

Back to top button