کندھ کوٹ: بی ایس فیڈر کینال میں 50 فٹ چوڑا شگاف، گاؤں اور زرعی اراضی زیرِ آب

کندھ کوٹ کے قصبے غوثپور کے نواحی گاؤں محمد علی اوگاہی کے قریب بی ایس فیڈر کینال میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے گاؤں اور متعدد ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آگئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بی ایس فیڈر کینال میں شگاف پڑنے کے بعد پانی تیزی سے گاؤں اور شہر کی جانب بڑھنے لگا، جس کے باعث مزید علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شگاف پڑنے کی اطلاع محکمہ آبپاشی کے عملداروں کو دے دی گئی، تاہم اطلاع کے باوجود تاحال محکمہ آبپاشی کا عملہ موقع پر نہیں پہنچ سکا۔ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

 

سہہ ملکی دفاعی معاہدہ سعودیہ کی حفاظت کی ضمانت نہیں : ابراہیم رضائی

مقامی افراد کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل بھی بی ایس فیڈر کینال میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑا تھا۔ تاہم ایک ماہ کے اندر دوبارہ شگاف پڑنے سے نہری نظام کی مرمت، دیکھ بھال اور نگرانی کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Back to top button