سہہ ملکی دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے: بھارت

 

 

 

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے مابین ہونے والے دفاعی معاہدے پر گہری نظر ہے۔

بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ اس پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیےجس کےتحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔سعودی عرب،ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس مکہ کے قصر الصفا میں ہوا جس میں سعودی عرب کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان، ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف شریک ہوئے۔

دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں : ترک صدر

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب،ترکیہ اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیےگئے،معاہدے کو مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

Back to top button