گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیر کو ٹرانسپورٹ اتحاد کو اجلاس کے لیے طلب کرلیا ہے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت سے ملاقات کے لیے ٹرانسپورٹ اتحاد کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے کمشنر آفس میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ بنیادوں پر تعین اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر 7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔
ادھر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ 10 ویلر گاڑیوں کو 35 ٹن وزن کی اجازت دی جائے، ڈیزل کی قیمتوں اور ٹول ٹیکس میں فوری ریلیف دیا جائے جبکہ ناجائز چالان، بھاری جرمانوں اور گاڑیاں ضبط کرنے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی جائے۔
جنرل ڈین کین کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی جائے اور ڈرائیورز کو ہیوی لائسنس جاری کیے جائیں۔
