راولا کوٹ: پاک فوج کا شہریوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ کے 15 چوک پر شہریوں کے لیے موبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپس کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مجموعی طور پر 5 ہزار 300 سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپس میں ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 141 سے زائد افراد کا طبی معائنہ کیا۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔

راولاکوٹ کے شہریوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔

 

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا آج سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان

انسانی ہمدردی، قومی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

Back to top button