سہہ ملکی دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی شروعات ہے: خواجہ آصف

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سہہ ملکی دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی شروعات ہے، مسلم ممالک کے باہمی اختلافات بھی اس پلیٹ فارم پر آنے چاہئیں۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ نے پوری امت کو ایک پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے،اس معاملے میں باقی ممالک پر دروازے بند نہیں کیے جاسکتے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اسرائیل کے تناظر میں تمام مسلم ممالک کو اکٹھا ہونا چاہیے۔

صدر مملکت کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تین ملکی مکّہ معاہدہ سٹریٹجک تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کا اہم سنگ میل ہے۔یہ شراکت داری خطے میں زیادہ امن،استحکام اور باہمی خوش حالی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

Back to top button