بلوچستان میں معاشی ترقی کے لیے سٹریٹجک منصوبوں کا آغاز

 

بلوچستان میں معاشی بحالی و ترقی کے لیے سٹریٹجک منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت سٹریٹجک پروجیکٹس کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں معاشی بحالی، روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں معاشی بحالی کے لیے مختلف سٹریٹجک منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں، جبکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے جائیں گے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے بتایا کہ مختلف اضلاع کے 57 ہزار افراد کو گرانٹس فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ کے ذریعے اب تک 2 ہزار 500 افراد کو گرانٹس فراہم کی جاچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف اداروں کے تعاون سے 370 طلبہ کو ڈیجیٹل سکلز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورسز کرائے جائیں گے، جبکہ سکولوں، کالجز اور دفاتر میں فائبر کنیکٹیویٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ کے ساتھ نئی فروٹ اور ویجیٹیبل مارکیٹس بھی جلد قائم کی جائیں گی، جس سے زرعی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

چیف سیکرٹری نے بتایا کہ 600 بنیادی مراکز صحت میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت یقینی بنائی گئی ہے، جبکہ رواں سال 1 ہزار 100 کلاس رومز تعمیر کیے جائیں گے تاکہ تعلیمی سہولیات میں مزید اضافہ ہوسکے۔

 

راولا کوٹ: پاک فوج کا شہریوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شکیل قادر خان نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دے کر مقامی صنعتوں کو مضبوط بنایا جائے گا اور نوجوانوں کو جدید ہنر فراہم کرکے معاشی سرگرمیوں میں ان کا کردار مزید بڑھایا جائے گا۔

Back to top button