مسلمان متحد ہوں تو ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں : ایرانی وزیر خارجہ

 

 

 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہےکہ مسلمان متحد ہوں تو ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی فوج نے دنیا کی طاقتور ترین فوج کا مقابلہ کرکے اپنی طاقت اور صلاحیت کا لوہا منوایا۔

ان کاکہنا تھاکہ مسلمان متحد ہوجائیں تو ہر بیرونی چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے،مسلمانوں کو چاہیے کہ حقیقی بھائی چارے کو فروغ دیں۔

جنگ نہیں مذاکرات سے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیان

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کرنا چاہتا ہے اور اپنے اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹےگا۔

 

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جب مذاکرات کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کیے جاسکتے ہیں تو جنگ کیوں لڑی جائے؟اسرائیل چاہتا ہےکہ جنگ کا سلسلہ جاری رہے،تاہم ایران مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کرانے میں کامیاب رہا اور بات چیت کے ذریعے بعض پابندیوں میں بھی نرمی لائی گئی۔

 

 

Back to top button